کراچی :درخشاں سے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے درخشاں سے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ برآمد ۔ پاک کالونی سے گینگ وار کا ملزم پکڑا گیا۔

شہر قائد میں درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔ دہشت گردوں میں مسلم خان ، نادر علی اور شوکت علی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 آوان بم اور ایک رائفل برآمد ہوئی۔

قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے پاک کالونی تھانے کے علاقے بڑا بورڈ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم کا تعلق گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔