کراچی: کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد شکیل برمی گرفتار

Wanted Terrorist Arrested

Wanted Terrorist Arrested

کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے والے اداروں نے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ حساس ادارے نے ایک کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے انہتائی مطلوب دہشت گرد شکیل برمی کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ کا قریبی ساتھی اور برمی گروپ کا کمانڈر تھا۔ ملزم کراچی میں پولیس اور رینجرز پر حملوں سمیت تخریب کاری کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

شکیل برمی کو بم بنانے کا ماہر بھی سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل برمی اس سے قبل بھی 2 دفعہ گرفتار ہو چکا ہے۔