کراچی: کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس نے گلشن اقبال سے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق کراچی گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور پستول برآمد ہوا ۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملے میں ملوث ہیں ۔ ملزم انورعرف موٹا ، عیبید اللہ اور مستلعین شاہ شامل ہیں ۔ ملزمان جہادی تنظیموں کے لئے فنڈنگ بھی کرتے ہیں۔