کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین امجد علی خان کے بھتیجے احمد علی خان انتقال کرگئے

Inalillahi Wainailaihi Rojiun

Inalillahi Wainailaihi Rojiun

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین امجد علی خان کے بھتیجے اور ایسوسی ایشن کے نائب صدر احمد علی خان حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔مرحوم نے دو بیٹے ایک بیٹی اور بیوہ سوگراہ چھوڑا ہے ۔مرحوم کا نماز جنازہ 21نومبربروز پیر بعد نماز عصر غفوریہ مسجد (پاکولا مسجد ) سولجر بازار میں ادا کی جائیگی۔

دریں اثناء نیشنل بنک آف پاکستان اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ، سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور دیگر نے احمد علی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اظہار کیا ہے۔