کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس 16 دسمبر کو منعقد ہو گا

Karachi Basketball Association

Karachi Basketball Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مورخہ 16 دسمبر 2016ء بروز جمعہ 8 بجے شب زیر صدارت صدر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر منعقد ہو گا۔

قبل ازیں شام ساڑھے چھ بجے قائد اعظم باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں کا اجلاس کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین کی صدارت میں منعقد ہو گا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر