کراچی بیچ گیمز شوٹنگ بال مقابلوں میں کراچی ڈائمنڈ اور کراچی گولڈ کی فائنل تک رسائی

Karachi Beach Games, Shooting Ball

Karachi Beach Games, Shooting Ball

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف صنعتکار خلیل احمد نینی تال والا نے کراچی بیچ گیمز میں شوٹنگ بال مقابلوں کا افتتاح کردیا ۔شوٹنگ بال مقابلوں میں کراچی ڈائمنڈ اور کراچی گولڈنے اپنے مد مقابل حریفوں کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

کراچی بیچ گیمز شوٹنگ بال مقابلوں کی افتتاح کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف صنعتکار خلیل احمد نینی تال والا نے کہا کہ کراچی بیچ گیمز کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف شہر کراچی بلکہ صوبہ سندھ میں صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ قیام امن کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا کھیلوں کے ایسے ایونٹ کے انعقاد سے ہمارے نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھا نے کا جہاں موقع حاصل ہوگا وہیں نئے ٹیلنٹ بھی اُجاگر ہونگے اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ڈائریکٹر میڈیا منیجمنٹ کے ایم سی علی حسن ساجد اور دیگر موجود تھے اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدرحاجی غلام محمد خان نے کہاکہ اسپورٹس وہ ذریعہ ہے۔

جس کے ذریعے ہم صحت مند سرگرمیاں پروا ن چڑھانے کے ساتھ ذہنی نشوونماء کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ دھرتی کا روائیتی کھیل شوٹنگ بال پاکستان خصوصاً سندھ میں تیزی سے فروغ پارہا ہے اس حوالے سے گورنمنٹ اداروں میں بھی شوٹنگ بال ٹیمیں تشکیل پارہی ہیں انہوں نے کراچی بیچ گیمز کو شہر کے امن اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔