کراچی بیچ گیمز : شوٹنگ بال معرکہ کراچی ڈائمنڈ نے جیت لیا

BECH GAME SHOOTING BALL WINER TEAM

BECH GAME SHOOTING BALL WINER TEAM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں اسپورٹس کے میگا ایونٹ تیسرا بیچ گیمز شوٹنگ بال معرکے میں کراچی ڈائمنڈ شوٹنگ بال ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔فائنل مقابلہ کراچی ڈائمنڈ اور کراچی گولڈ کے مابین کھیلا گیا میچ کے پہلے سیٹ کا اسکور16-11دوسرے سیٹ کا اسکور 10-16اور تیسرے سیٹ کا اسکور 16-14رہا فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان ،اعجاز احمد ،محمد اسماعیل اور ریاض احمد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر پہنچا دیا کراچی بیچ گیمز میں شوٹنگ بال مقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے شوٹنگ بال مقابلوں کی فاتح کراچی ڈائمنڈ شوٹنگ بال ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس اسد خان نے کہاکہ شہر کی رونقوں میں اضافے کے لئے صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا فروغ بے حد ضروری ہے انشا اللہ کراچی بیچ گیمز شہر کی روشنیوں میں اضافے کا باعث بننے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لائے گا۔

انہوں نے کھیلوں کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اویس اسد خان نے مزید کہاکہ نیشنل بنک آف پاکستان ملک بھر میں کھیلوں کے ہر شعبوں کو فروغ اور اس کی سرپرستی میں پیش پیش ہے انہوں نے شوٹنگ بال کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلا یا کہ نیشنل بنک جہاں دیگر کھیلوں کی سرپرستی کو یقینی بنا رہا ہے وہیں شوٹنگ بال کے فروغ اور اس کی سرپرستی بھی کرتا رہے گا ۔اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کراچی بیچ گیمز میں شرکت کرنے والے تمام اسپورٹس آرگنائزر ،آفیشلز اور کھلاڑیوں کو گیمز کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
جاری کردہ ۔ میڈیا کوارڈینٹر