کراچی: صدر میں موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے پرمشتعل افراد کا گاڑی پر حملہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے صدر میں، موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے پر، مشتعل افراد نے ڈبل کیبن گاڑی پر حملہ کردیا، شیشے توڑ ڈالے، گاڑی میں موجود افراد نے بڑی مشکل سے جان بچائی۔

ڈبل کیبن گاڑی کی صدر میں موٹر سائیکل سوار سے ٹکر ہوگئی، اس تصادم میں غلطی کس کی تھی؟ یہ تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن حادثے کے بعد آس پاس موجود لوگوں نے ڈبل کیبن گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔

مشتعل افراد نے پہلے گاڑی میں موجود افراد سے تلخ کلامی کی، پھر ایسے اشتعال میں آئے کہ گاڑی میں موجود تین سیکیورٹی گارڈز کو بھی خاطر میں نہ لائے اور خوب توڑ پھوڑ کی۔ڈنڈے بھی برسائے اور شیشے بھی توڑے۔ گاڑی میں موجود افراد تو باہر نہ نکلے لیکن گارڈز نے ہوائی فائرنگ کر کے خود کو بچاتے ہوئے وہاں سے راہِ فرار اختیار کی۔