کراچی : گلشن حدید دھماکے کی ذمہ داری سندھو دیش نے قبول کر لی

Karachi Blast

Karachi Blast

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری سندھو دیش نے قبول کر لی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر رائو انور کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمہ داری سندھو دیش نامی ایک تنظیم نے قبول کی ہے۔

اس کے علاوہ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جبکہ جائے حادثہ سے ملنے والے ضروری شواہد بھی اکٹھے کر کے لیبارٹری تجزیئے کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔