کراچی کی خبریں 29/10/2016

Democracy

Democracy

ریاستی غنڈہ گردی کی روایت ایکبار پھر جمہوریت کھا جائے گی ‘ ایم آر پی
حکومتی جماعت ایکبار پھر خود کو سیاسی شہید کہلانے کیلئے جمہوریت کیخلاف سازش کررہی ہے‘ امیرپٹی
دھاندلی کے ذریعے اقتدار پانےوالوں کے پاس جھوٹے دعوو ¿ں کے سواعوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کنٹنرز نہ لگانے کے عدالتی احکامات کے باجود حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پر کنٹینرز لگانے ‘ تحریک انصاف ک یوتھ کنونش پر پولیس کے حملے ‘ سیاسی کارکنوں و قائدین کی گرفتاریوں اور گھروں میں محبوس بنانے کے عمل کو حکومت کی جانب سے توہین عدالت اور غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن ملک وقوم کیلئے زہر قاتل اور اس سے نجات کیلئے احتساب قوم کا مطالبہ ہے مگر کرپشن کے ذریعے بیرون ملک اثاثے بنانے والے عوامی مطالبہ کو ریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کی روایت دہراکر ایک بار پھر سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے سوائے کرپشن ‘ کھوکھلے نعروں ‘ جھوٹے دعوو ¿ں اور عوام دوستی و حب لوطنی کے پرفریب اظہار کے سوا کچھ نہیں ہے اور جھوٹ کا یہ نقاب تادیر ان کے چہروں پر برقرار نہیں رہ سکے گا اسلئے منشی کو صدارت کے عہدے پر فائز کرنے والے نوکریوں و عہدوں کے لالچ میں ان کی خاندانی غلامی اختیار کرنے والوں سے من پسند فیصلے لیکر عوامی مطالبہ سے فرار ہی اختیار نہیں کررہے بلکہ اپنی کرپشن کیخلاف ہونے والے احتجاج کو بھی ریاستی غنڈہ گردی کے ذریعے کچل دینا چاہتے ہیں جس میں کامیاب ہوگئے تو کرپٹ ترین حکومت کیساتھ طاقتور ترین حکومت کا حکومت کا اعزاز بھی حاصل کرپائیں گے اور اگر ناکام ہوگئے تو خود کو سیاسی شہید قرار دیکر ایک بار پھر فوج کو بدنام کرنے کیلئے کھل کر میدان میں آجائیں گے اور فوج دشمنی کے اظہار کو بحالی جمہوریت کانام دیکر حصول اقتدار کی سیاسی بساط ایکبار پھر بچھائیں گے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسٹیٹ بنک کی لاہور منتقلی مفاد پرستانہ و متعصبانہ اقدام ہے ‘جی کیو ایم
متعصبانہ و مفاد پرستانہ اقدامات قومی وحدت و یکجہتی اور ملکی مفاد کیلئے خطرناک و تشویشناک ہیں
اسلام آباد پر قابض حکمران پاکستان اور اس کے عوام کو اپنا باجگزار بنانا چاہتے ہیں ‘ گجراتی سرکار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے اسٹیٹ بنک کی لاہور منتقلی کو حکمرانوں کا متعصبانہ و مفاد پرستانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر قابض حکمران بتدریج پاکستان کے تمام وسائل واختیارات کی لاہور منتقلی کے ذریعے مستقبل میں پورے ملک اور اس کے تمام عوام کو اپنا باجگزار بنانا چاہتے ہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت کراچی کی بندرگاہ پرخام مال کی درآمد پر ڈیوٹی کا نفاذ مگر لاہور ‘فیصل آباد اور گوجرانوالہ کیلئے خام مال کی درآمد کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ کرنے کا سابقہ اقدام ہے اور چونکہ اس قسم کے متعصبانہ و مفاد پرستانہ اقدامات قومی وحدت و یکجہتی اور ملکی مفاد و مستقبل کیلئے خطرناک و تشویشناک ہیں اسلئے وفاقی حکومت کی اس دوغلی پالیسی کے سبب کراچی کے تجارتی وصنعتی حلقوں کا احتجاج لازمی و راست اقدام ہے جس کی ہر سطح پر بھرپور حمایت کی ضرورت ہے کیونکہ کراچی پاکستان کا تجارتی حب اور قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسلئے اسٹیٹ بنک یا اس کے ذیلی شعبوں کی کراچی سے لاہور منتقلی حکمرانوں اور استحصالی و مفاد پرست طبقے کیلئے تو مفید ثابت ہوسکتی ہے مگر قومی اقتصادی سرگرمیوں کیلئے رکاوٹ کا باعث بنے گی !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکورٹی لیپس کے ذمہ داران ملک وقوم کے غدار ہیں ‘ راجونی اتحاد
دہشتگردوں ‘سرپرستوں ‘معاون کاروں اور سیکورٹی لیپس کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے
کھوکھلے دعوو ¿ں کی بجائے حقیقی معنوں میں دہشتگردی کا نیٹ ورک ودہشتگردوں کی کمر توڑنی ہوگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی کا کہنا ہے کہ سفاک دہشت گرد اپنے اندرونی وبیرونی سرپرستوں کے اشارے پر بدستور ہمارے سکیورٹی انتظامات اور اداروں کو چیلنج کررہے ہیںجو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردی کا نیٹ ورک اور دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے کھوکھلے دعوو ¿ ں سے بڑھ کر دہشتگردوں کو ہی نہیں بلکہ ان کے سرپرستوں ‘ معاون کاروں اور سیکورٹی لیپس کے تمام ذمہ داروں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ذاتی ‘ گروہی یا سیاسی مفادات کیلئے وطن عزیز سے غداری کرتے ہوئے دہشتگردوں کو سازگار ماحول فراہم کرکے انسانوں کے قتل کے اسباب پیدا کرنے والے یہ بھیڑیئے اس قدر طاقتور ہوجائیں گے کہ سیکورٹی و دفاع کے اداروں کو بھی اپنا تابع بناکر حقیقی معنوں میں اس ملک پر دہشتگردوں کی حکمرانی کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کیخلاف 71ءسے بھی خطرناک سازش ہورہی ہے ‘ سولنگی اتحاد
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مزید دوسال اپنے عہدے پرہنا وقت کی اہم ضرورت ہے
آرمی چیف کوریٹائرمنٹ کی بھارتی خواہش کو قومی ضرورت پر فوقیت دی جارہی ہے‘امیر علی سولنگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی اورسولنگی اتحاد کے سینئر رہنما ¶ں وعمائدین نے پاک بھارت کشیدگی میں اضافے ‘ کنٹرول لائن کی صورتحال ‘بھارت کے جارحانہ کردار ‘ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور پاکستانی سفارتی اہلکار پر جاسوسی کے جھوٹے الزامات و ملک بدری پر تاسف و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرائن بتارہے ہیں کہ بھارت پاکستان کیخلاف کسی بہت بڑی سازش کی تکمیل کیلئے جارحانہ حرکات و الزامات کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو پاکستان مخالف ڈگر پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ پاکستان کیخلاف خطرناک سازش کی تکمیل پر اسے عالمی دبا ¶ کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘ ان حالات میں قومی اتحاد و یکجہتی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مزید دوسال اپنے عہدے پر موجود گی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مگر قرائن بتارہے ہیں کہ آرمی چیف کوریٹائرمنٹ کی بھارتی خواہش کو قومی ضرورت پر فوقیت دی جارہی ہے جو کسی بھی طور سیاسی دانشمندی یا حب الوطنی نہیں بلکہ سیاسی مفادات کیلئے قومی مفاد کو دا ¶ پر لگانے کے مترادف ہے !