آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسامہ اسپورٹس اور شرافی محمڈن کی فتح

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی پر جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں اُسامہ اسپورٹس نے اللہ داد محمڈن کو 1-0سے شکست دیدی ،کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

تاہم دوسرے ہاف میں اُسامہ اسپورٹس کی جانب سے شہباز نے پنالٹی ککس پر گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں شرافی محمڈن نے مضبوط حریف لعل بخش میموریل کو 5-1سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا۔

شرافی محمڈن پورے میچ میں چھائی رہی شرافی محمڈن کی جانب سے منیر نے 2جبکہ عبدالرحمن ،عطاء الرحمن اور علی مراد نے ایک ایک گول کئے جبکہ لعل بخش میموریل کا واحد گول یاسر نے کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء سید ظفر احمد کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔

اس موقع پر بلال خان ،محمد عثمان ،نواب بھائی ،حاجی اسلام ودیگر موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم،نور الحق ،عبدالغنی کے پی ٹی اور شکیل راجر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔