نیو کراچی : بس الٹنے سے خاتون، ٹرک ایمبولینس حادثے میں شہری جاں بحق

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

نیو کراچی نالہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث نالے سے جا ٹکرائی اور نالے میں جا گری تھی۔ دوسری جانب سٹیل ٹائون کے قریب ٹرک اور ایمبولنس کے درمیان تصادم ہوا۔

ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔