کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالی بس الٹ گئی، بچہ جاں بحق، 15 افراد زخمی

Karachi Bus Accident

Karachi Bus Accident

کراچی (جیوڈیسک) ٹھٹھہ جانیوالی مسافر بس سلطان آباد کے مقام الٹ گئی، حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سلطان آباد کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 10 برس کا بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔