کراچی : ناردرن بائی پاس کے قریب سے کئی دن پرانی 3 افراد کی لاشیں برآمد

Edhi

Edhi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب سے تین افراد کی کئی دن پرانی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کےمطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک لکڑہارے نے دی جس پر پولیس اور ریسکیوعملہ موقع پر پہنچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے لاشیں کئی دن پرانی ہیں۔