آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ بوائز ملیر کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں اصلاح بلوچ فٹ بال کلب نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد نذیر محمڈن ملیر کو 2-0سے شکست دیدی۔

دوسرے میچ میں غریب نواز فٹ بال کلب ڈالمیا نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت گل بلوچ ملیر کو 4-0کے مارجن سے زیر کردیا کوشش اور حملوں کے باوجود گل بلوچ کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی غریب نواز کی جانب سے زبیر نے شاندار کھیل کی بدولت 3خوبصورت گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

تیسرے میچ میں گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے مد مقابل لعل اسپورٹس ڈالمیا کو 2-0سے ڈھیر کردیا ۔جبکہ کھیلے گئے چوتھے میچ میں ینگ بوائز ملیر نے مسلم برادرز کورنگی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1سے ہرا دیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ،انیس اختراور عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔