آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم پر گیٹ فارما کے تعاون سے جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

پہلے میچ میں بلے جی بلوچ فٹ بال کلب نے مد مقابل حیدری اسپورٹس فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے محمد نعیم نے نہایت شاندار 2گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

دوسرے اہم میچ میں شرافی محمڈن نے مد مقابل ینگ بلوچ اسٹار کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0سے ڈھیر کردیا شرافی محمڈن کے عبید اور عباس نے 2،2گول اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری محمد سلیم ،مجاہد اور عبدالرحمن نے انجام دیئے۔

جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔