آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ عثمان شہید کی شاندار فتح

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور جمیل شہید فٹ بال کلب کے تعاون سے جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے اہم میچ میں عثمان شہید فٹ بال کلب کیماڑی نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت مد مقابل حیدر ی یونائٹیڈ ابراہیم حیدری کو 3-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے منیر خان ،نجیب خان اور آصف خان نے گول اسکور کئے جبکہ حیدری یونائٹیڈ کا واحد گول جہانگیر نے کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابقہ فٹ بالر حنیف خان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا۔

اس موقع پر تاج اسپورٹس کے بابو بھائی،جمیل شہید کلب کے روح رواں عرفان مروت ،تنویر عباسی ، ٹورنامنٹ آرگنائزر ممتاز شاہ ،حبیب اللہ جان ،طارق خان ،کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ودیگر موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض محمد سعید بلوچ ،محمد سلیم اور اشرف خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ضیاء الحق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔