اسے کہدو محبت کی کہانی زندہ رہتی ہے

اسے کہدو محبت کی کہانی زندہ رہتی ہے
جنون و عشق کی شعلہ فشانی زندہ رہتی ہے

اسے کہدو محبت کی کہانی زندہ رہتی ہے
زمانے بھر کے دریا سوکھ جاتے ہیں مگر پھر بھی

ہِجر زدگان آنکھوں کی روانی زندہ رہتی ہے
کبھی بھی مندمل ہوتے نہیں ہیں داغ سینے کے

لگی ہو چوٹ جتنی بھی پرانی زندہ رہتی ہے
ہمارے جیسے لوگوں پر بڑھاپا آہی جاتا ہے

تمہارے جیسے لوگوں کی جوانی زندہ رہتی ہے
بصد مجبوریء حالات ہو یابے سبب ساحل

بچھڑتے وقت جو دی ہو نشانی زندہ رہتی ہے

Sahil Munir

Sahil Munir

ساحل منیر