کراچی سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

Double Riding Ban

Double Riding Ban

کراچی (جیوڈیسک) چہلم امام حسینؒ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شہروں میں 20 اور 21 نومبر کو ڈبل سواری کی پابندی ہو گی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کے حوالے سے کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔