کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے چھاپے، 95 ملزمان گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) امن کے دشمنوں اور شہر قائد کا امن تہہ و بالا کرنے والے قاتلوں، ٹارگٹ کلرز، دہشت گردوں کے گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپے خمیسو گوٹھ، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی، نارتھ ناظم اور اورنگی ٹاون کے علاقوں میں مارے گئے ہیں۔

چھاپوں کے دروان 95 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ٹارگٹ کلر، بھتہ خور، گینگ وار اور کالعدم تنظیموں کے کارندے شامل ہیں۔

ملزموں کے قبضے سے ایس ایم جی رائفلز سمیت دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔