کراچی :شہریوں نے جعلی پیر کو پکڑ کر سر اور داڑھی کے بال مونڈ دیئے

fake Peer

fake Peer

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شہریوں نے جعلی پیر کو پکڑ لیا ، سر اور داڑھی کے بال مونڈھ ڈالے ، خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ نام عدنان شاہ ، کرتوت کالے سیاہ ، ڈبہ پیر آیا کراچی کے شہریوں کے قابو اور بھول گیا سب ٹونا جادو ، نیو کراچی کے علاقے میں شہریوں میں لوگوں نے جعلی کرامات کے ذریعے لوگوں سے پیسے بٹورنے والے جعلی عامل کو پکڑ لیا ۔

شہریوں نے عدنان شاہ نامی جعلی عامل کی خوب درگت بنائی ۔ کسی نے لات جمائی تو کسی نے مکوں سے تواضع کی ۔ اور تو اور سر اور داڑھی کے بال بھی مونڈھ ڈالے جس کے بعد تھانہ صنعتی ایریا پولیس کے حوالے کردیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عدنان شاہ مختلف اہم شخصیات کے ساتھ اپنی تصاویر دکھا کر لوگوں کو شیشے میں اتارتا اور ان سے پیسے بٹورتا تھا ۔