کراچی : شہریوں کا ڈاکو پر تشدد ،پولیس کے حوالے کردیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے دھوراجی کالونی میں شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم دھوراجی کالونی میں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھا۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے ملزم کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔