4th کراچی سٹی گیمز میں مرد و خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلے ایسٹ نے مرد و خواتین معرکہ جیت لیا

Wheat Lifting Assocation

Wheat Lifting Assocation

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 4 t پیزا ہٹ کراچی سٹی گیمز کے حوالے سے مرد وخواتین کے ویٹ لفٹ مقابلوں میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی مر د و خواتین بازی لے گئیں ۔خواتین مقابلے خاتون پاکستان گرلز کالج اور مردوں کے مقابلے نفیس ینگ استار ویٹ لفٹنگ کلب کورنگی میں منعقد ہوئے خواتین ویٹ لفٹنگ مقابلے میں 48کے جی کلا س میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی علیشاہ نے پہلی ،ڈسٹرکٹ سنٹرل کی وردہ لئیق نے دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی نسیمہ اعجاز نے تیسری پوزین حاصل کی ۔53کے جی کلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی رابعہ شہزاد نے پہلی ،ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ارم حمید نے دوسری اور ڈسٹرکٹ سنٹرل کی مہوش عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔75کے جی کلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی اُسمہ ایوب نے پہلی ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کی طوبیٰ عطاء نے دوسری اور ڈسٹرکٹ سنٹرل کی تزئین فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ٹیم پوزیشن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایسٹ 45پوائنٹ کے ساتھ پہلی ،ڈسٹرکٹ سنٹرل 21پوائنٹ کے ساتھ دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ 20پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مرد ویٹ لفٹنگ مقابلے میں 77کے جی کلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے رضوان درانی نے پہلی ،ڈسٹرکٹ سائوتھ کے اسرار احمد نے دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ سنٹرل کے احسان اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔85کے جی کلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے محمد لعل نے پہلی پوزیشن ،ڈسٹرکٹ سائوتھ کے اسرار احمد جبکہ ڈسٹرکٹ سنٹرل کے احسان اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی خواتین مقابلوں میںپرنسپل خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج شاہدہ کلہوڑو ،اور مردوں کے مقابلے میں نیشنل فٹ بال پلیئر فدا حسین مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر کوچ بشارت انجم ،سیکریٹری سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نفیس احمد اور دیگر میں موجود تھے مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازی سرٹیفکٹ تقسیم کئے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر