کراچی: شہر میں پولیس کی کارروائیاں، ایک درجن ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

Arrests

Arrests

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رات گئے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ایک درجن سے زائد ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔ بغدای پولیس نے سکھر سے ایک سال قبل نوجوان لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزم کو بھی دھر لیا اور مغویہ کو بازیاب کرالیا۔ بغدادی پولیس نے رات گئے لیاری لی مارکیٹ کے قریب چھاپہ مار کر ایک ملزم پریم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مغویہ لڑکی روبینہ کو بازیاب کر الیا۔

ملزم نے ایک سال قبل روبینہ کو اغواء کیا تھا ۔ وہ رشتے میں اس کی خالہ بھی لگتی ہے ۔ عزیز آباد پولیس نے بینک ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کامران ، ذیشان اور بلال احمد کو گرفتار کر لیا۔

اتحاد ٹاؤن ، پیر آباد اور پاک کالونی سے دو 3 ملزمان جبکہ بغدادی پولیس نے 5 جواری دھر لئے ، لیاقت آباد نمبر 4 میں مبینہ طور پر بچے کو اغواء کرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔