آل کراچی پیس ایمبیسڈر انڈر 19 ڈپٹی کمشنر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

PEACE WMBASSADOR WELFARE ORGANIZATION

PEACE WMBASSADOR WELFARE ORGANIZATION

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور کمشنر کراچی کے اشتراک سے آل کراچی پیس ایمبسیڈر انڈر 19ڈپٹی کمشنر کرکٹ ٹورنامنٹ کا نظیر احمد کرکٹ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد میں آغاز ہوگیا ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سنٹرل شیخ محمد رفیق نے کرکٹ بال کو ہٹ لگا کر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کو بھی یقینی بنا یا جائے انہوں نے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اور سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کو علم کے فروغ کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے امن و محبت اور یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینے کے حوالے سے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ سنٹرل کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیم کو 12رنز سے شکست دیکر افتتاحی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا مین آف دی میچ فاتح ٹیم کے احسن قرار پائے کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جمریز عقیل زادہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔