کراچی کی خبریں 4/6/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں جاری بجلی بحران پر تاجروں کی جانب سے آرمی چیف سے مداخلت کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ محدود افراد اور مخصوص طبقات کے مفادات کیلئے کرپٹ اوراستحصالیوں نے جس طرح سے توانائی بحران کو دور کرنے کی بجائے گھمبیر ترین کیا ہے اس کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ بند ہورہا ہے ‘ تجارت و کاروبارمٹ گیا ہے ‘ غربت و بیروزگاری بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے تعلیم و بیروزگار نوجوان جرائم کی راہ اپنارہے ہیں یا دہشتگردوںو پاکستان دشمنوں کیلئے خام مال کا کردار ادا کررہے ہیںجبکہ عوام لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معاشی بدحالی کیساتھ ذہنی ‘ جسمانی اور روحانی اذیت و عوارض میں بھی مبتلا ہورہے ہیں مگر اقتدار پر قابض عوام دشمن صرف کمیشن بنانے اور کرپشن کو فروغ دینے میں مصروف ہیں انہیں عوام یا پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کرپشن کے سرمائے سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں اورا س قدر اثاثے بنالئے ہیں کہ پاکستان اور عوام کے حالات و مسائل اور مستقبل کا ان کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جبکہ عدالتوں کو دھمکاکر اپنی حمایت کے فیصلوں کی روایت پھر دہرائی جارہی ہے جس کے بعد محبان پاکستان کے پاس صرف ایک آخری امید فوج ہے جس پر عوام کو مکمل اعتماد ہے کہ فوج انہیں کبھی مایوس نہیں کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے مکمل غیر جانبداری سے ہر عوام دشمن کا محاسبہ کرے گی اور ہماری اللہ سے دعا ہے فوج ملک و قوم کو مسائل ‘ مصائب ‘ اذیت ‘ تکالیف ‘ بحرانوں اور دشمنوں سے نجات دلاکر عوام کے اعتماد کو قائم و دائم رکھنے میں کامیاب رہے!

پھل بائیکاٹ مہم کی کامیابی عوامی فتح ہے ‘ جی کیو ایم
پھل بائیکاٹ مہم عوام کا حکمرانوں کو پیغام ہے کہ ہم اب حق مانگیں گے نہیں چھین لیں گے!
عوام نے پیغام دے دیا ہے کہ عدالتوں نے مایوس کیا تو ہم خود حکمرانوں کا احتساب کرینگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے رمضان المبارک میںپھلوں کے تاجروں کی جانب سے ناجائز منافع خوری ‘ مہنگائی اور گرانی کیخلاف شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی ”پھل بائیکاٹ مہم “ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والے حکمران کرپٹ اور ظالم ہی نہیں بلکہ منافق ‘مفاد پرست اور عوام دشمن بھی ہیں اور ادارے سیاسی تسلط کے باعث اپنی فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہیں اسلئے ہر مسئلے کے حل کیلئے حکومت کی جانب دیکھنے یا اداروں کے بیدار ہونے کا انتظار کرنے کی بجائے اتحاد و اتفاق کی طاقت سے اپنے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنا ہی عوام کیلئے سودمند ہوگاجبکہ پھل بائیکاٹ مہم عوامی اتحادو اتفاق کا مظہر ثابت ہونے کیساتھ حکمرانوں اور استحصالیوں کیلئے یہ پیغام بھی ہے کہ اب عوام اپنے حق مانگنے کی بجائے چھیننے کیلئے تیار ہوچکے ہیں اور اگر حکمرانوں و مقتدر طبقات نے اپنا قبلہ درست کرکے اپنے فریضے کی درست ادائیگی پر توجہ نہیں دی تو عدالتیں تو شاید ان کا احتساب نہ کریں مگر عوام ان کا احتساب بھی کرینگے اور انہیں سزا بھی دینگے ۔گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ مہنگائی کیخلاف مہم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے عوام کو پھل سمیت ہر اس چیز کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہئے جس کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کیا گیا ہے۔

پولیس تصدیق کے بغیر مکان کرایہ پر نہ دیاجائے ‘ راجونی اتحاد
زائدکرایہ کے لالچ میں بنا ءپولیس تصدیق مکان کرایہ پر دیناامن و تحفظ کیلئے خطرناک ہے!
دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی کامیابی کیلئے عوام کو فوج کا بھرپور ساتھ د ینا ہوگا‘ عمران چنگیزی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگرنے پاکستانی قوم سے بناءپولیس تصدیق کرایہ پر مکان نہ دینے کے افواج پاکستان کے پیغام پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی دفاع کی ہی ضامن نہیں بلکہ قومی و عوامی تحفظ کی علامت بھی ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنا کردار انتہائی مستعدی ‘ فرض شناسی ‘ ہوشیاری ‘ دیانتداری ‘ حب الوطنی اور پیشہ ورانہ صلاحیت سے نبھاتے ہوئے ملکی و قومی دفاع اور عوامی تحفظ کیلئے بے مثال و لازوال قربانیوں کی ناقابل فراموش تاریخ رقم کی ہے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کا زور توڑنے کے بعد اب آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے نکال نکال کر عوام کو دہشتگردی اور دہشتگردوں سے نجات دلانے میں مصروف ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ عوام کی حمایت ‘ اعتماد اور ساتھ فوج کو حاصل نہ ہو تو کسی بھی ملک کی فوج اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے اہداف کے حصول میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی اسلئے پاکستانی قوم کو بھی چاہئے کہ وہ بناءپولیس تصدیق مکان کرایہ پر نہ دینے کے فوج کے پیغام پر عملدرآمد کے ذریعے فوج کا بھرپور ساتھ نبھائے اور دنیا اور دہشتگردوں کو بتادے کہ پاکستانی قوم کو اپنی فوج پر اعتمادو فخر ہی نہیں بلکہ وہ ہر طرح سے اپنی افواج قدم بہ قدم ساتھ ہے ۔

اختیارو اقتدار اللہ کی امانت ا ور کرپشن اللہ سے بغاوت ہے‘ سولنگی اتحاد
ریاست کے حکمران واللہ سے باغی ہوجائیں تو ریاست پر عذاب مسلط کیا جاتا ہے‘ امیر سولنگی
باغیوں کا تادیر اقتدار میں رہناملک وقوم پر اللہ کے عذاب کے نزول کا باعث بن جائے گا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے 1973ءکے آئین کے خالق اور پاکستان کے معروف و سینئر ترین قانون دان شریف الدین پیرزادہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ‘ وزیراعظم اور تمام اراکین پارلیمان سمیت تمام مقتدر و با اختیار طبقات ‘ حکمرانوں ‘ استحصالیوں ‘ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سمیت ہر ایک کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ موت برحق ہے جس سے مفر کسی صورت ممکن نہیں اسلئے عارضی دنیا وی زندگی کیلئے ظلم ‘ استحصال ‘جبر ‘ کرپشن ‘ لوٹمار ‘ دھوکا دہی کے ہتھیاروں سے دوسرے انسانوں یا عوام کو گھائل کرکے حاصل کیا گیا اختیار‘ اقتدار ‘ مال و اسباب اور حتیٰ کہ اولاد بھی انسان کو موت سے نہیں بچاسکے گی اور نہ ہی کوئی بھی یا کچھ بھی مرنے والے کیساتھ قبر میں جائیگا اور اس کیلئے جہنم سے نجات یا بہشت میں داخلے کا ذریعہ بن پائےگا انسان کو جو کچھ ملے گا اس کے کردار ‘ اخلاق ‘ تقویٰ ‘ عبادت الہٰیہ ‘ رب کی رضا‘ نیکیوں اور دوسرے انسانوں کیلئے خیر کی نیت سے کئے گئے سعد اعمال کی برکت سے ملے گا اسلئے ہر ذی روح کو اپنی موت کو یاد رکھنا چاہئے اور اپنے عمل سے دوسروں پر زندگی تنگ کرکے اپنی قبر کو تنگ وتاریک اور آخرت میں جہنم کو مقدر بنانے کی بجائے اللہ کی رحمت اور عوام کی وساطت سے ملنے والے اختیارکو امانت جانتے ہوئے اسے ذاتی و گروہی مفادات کی بجائے اللہ کے احکامات کی روشنی میں قومی و عوامی فلاح کیلئے استعمال کرنا چاہئے بصورت دیگر دنیا کی لذت انسان کیلئے آخرت میں نحوست بن جائے گی ۔