کراچی کی خبریں 21/11/2016

Group of GQM

Group of GQM

فوج کیخلاف ہرقسم کی سازش ملک سے غداری کے مترادف ہے ‘ ایم آر پی
قومی مستقبل کے تحفظ کیلئے فوج کیخلاف سازش کرنے والے ہر فرد کو کیفر کردارتک پہنچانا ضروری ہے
ڈان نیو زلیک ملزمان کو نشان عبرت نہیں بنایاگیا تو وہ قوم کی طرح فوج کو بھی دھڑوں میں بانٹ دینگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے جنرل راحیل شریف کی سالار عساکر کے عہدے پر برقراریت کی ناگزیریت پر زور دیتے اور فوج کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان ایک جانب وطن عزیز کو بھارتی جارحیت سے محفوظ رکھنے اور سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد ہیں تو دوسری جانب آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان میں قائم دہشتگردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے میں مصروف ہیں جبکہ تیسری جانب بھارت و دیگر سامراجی ممالک کی سازشوں سے بھی وطن عزیز کو محفوظ رکھنے کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے انہیں عوام پاکستان کی بھرپور حمایت واعتماد حاصل ہے مگر افسوس کہ کچھ ناعاقبت اندیش حلقے حالات ‘ خطرات ‘ خدشات اور قومی مفادات کو نظر انداز کرکے اپنی تاریخ و روایات کے مطابق سیاسی و ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کے تحفظ و سلامتی کی ضامن افواج پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ان کا یہ عمل ملک و قوم کیلئے خطرناک ہی نہیں بلکہ قابل احتساب وسزا بھی ہے کیونکہ اگر ایسے لوگوں کو نشان عبرت نہیں بنایا گیا تو پھر فوج مخالف عناصر و قوتوں کی حوصلہ افزائی ہوگی جو قومی مستقبل کیلئے انتہائی مضر ہوگااسلئے پاکستان و فوج کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ڈان نیوز لیک کے حقیقی ملزمان کو فی الفور کیفر کردارتک پہنچانا ناگزیر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پر حملہ کی حماقت بھارت کی سلامتی کیلئے خطرناک ہوگی ‘ جی کیو ایم
بھارت نہ صرف ہزیمت انگیز شکست سے دوچار ہوگا بلکہ کئی آزاد ریاستوں میں بھی تقسیم ہو جائے گا
افواج پاکستان دفاع پاکستان کیلئے مستعد اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہل ہیں ‘ سورٹھ ویر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قیام پاکستان کیساتھ ہی پاکستان کیخلاف شروع ہوجانے والی سامراجی و بھارتی سازشوں سے نبرد آزما افواج پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ‘ فرض شناسی ‘ جذبہ حب الوطنی ‘ جذبہ ایمانی ور خلوص ‘ ایثار و قربانیوں کے ذریعے نیہ صرف ان تمام سازشوں کو ناکام بنایا بلکہ ہمہ اقسام جارحیتوں کا بھی منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ سازشوں اور جارحیتوں نبردآزمائی کی ستر سالہ تاریخ و تجربہ نے افواج پاکستان کو دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان ‘ تجربہ کار اور ہمہ اقسام چیلنجز کو کامیابی سے عبور کرنے والی دنیا کی بہترین فوج بنادیا ہے جبکہ فرض شناسی ‘ دیانت‘ شجاعت اور قربانی اس کی وراثت ہے اسلئے یہ بات یقینی ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت افواج پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی او کوئی سامراجی یا بھارتی سازش پاکستان کا بال بھی بیکا نہیںکرسکتی ہے اسلئے اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو نہ صرف اسے ہزیمت انگیز شکست ہوگی بلکہ اس کا یہ عمل اس کی سلامتی کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوگا اور بھارت اپنی موجودہ صورت برقرار نہ رکھتے ہوئے کئی آزاد ریاستوں میں تقسیم ہوجائے گا جو امریکہ و اسرائیل سمیت دنیا کے تمام سامراجی ممالک کے مستقبل کیلئے خطرناک آغاز ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی خواہش پرامریکہ پاکستان کو دہشتگرد قراردے سکتاہے ‘ راجونی اتحاد
امریکہ میں پاکستان مخالف بھارتی لابی انتہائی منظم و فعال جبکہ پاکستانی لابی نظر اندزی کا شکار ہے
حکمران اقربا پروروی ومفاد پرستی سے بالاتر ہوکر پاکستانی مفادات کے تحفظ کو اپنی ترجیحات بنائیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی نژاد مشیر شلبھ کمار کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو دہشتگرد قراردینے کے بل کی ممکنہ منظوری کے دعوے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستان مخالف بھارتی لابی انتہائی منظم ہے جبکہ بد قسمتی سے پاکستانی حکمرانوں کو اس بات کا احساس و ادراک ہی نہیں ہے کہ بھارتی لابی پاکستانی مفادات کو کس طرح کا نقصان پہنچاسکتی ہے اسلئے نہ تو حکومتی سطح پر پاکستان کیخلاف بھارتی لابنگ کو ناکام بنانے کیلئے کوئی خاص حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اور نہ ہی سفارتی محاذ پر پاکستان اس قدر کامیاب دکھائی دے رہا ہے کہ بھارتی سازشوں کی مضمرات سے محفوظ رہ سکے جو انتہائی خطرناک علامت ہے اسلئے ضروری ہے کہ حکمران امریکہ و اقوام عالم میں پاکستانی مفادات کے تحفظ کیلئے سنجیدگی اختیار کریں اورا قربا پروری و مفاد پرستی سے باہر نکل کر خارجہ پالیسی تشکیل دیں اور پاکستانی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ملک میں مو ¿ثر لابی قائم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرائن جنگ کا پتا دے رہے اور اتحاد کا تقاضہ کررہے ہیں ‘ سولنگی اتحاد
قوم کو منتشر کرنا اور فوج کیخلاف سازشیں کرنا وطن دشمنی اور غداری سے کم نہیں ہے ‘ امیر علی سولنگی
پاکستان کیخلاف بڑھتی بھارتی سازشیں ‘ جارحیت و مذمو م حرکتیں جنگ کا پیش خیمہ ہیں‘ نذیر سولنگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کی بحری سرحدوںکی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی ایٹمی آبدوز کو پاکستان نیوی کی جانب سے مار بھگانے کے بعد کنٹرول لائن پر مورچوں کی جاسوسی کیلئے آنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو پاک فوج کی جانب سے گرائے جانے کو افواج پاکستان کی مستعدی ‘ فرض شناسی اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیت قرار دیتے ہوئے کستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک نذیر سولنگی ‘ معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی و دیگر پاکستان نیوی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان یقینا وطن عزیز کے دفاع کیلئے مستعد اور اس کی تحفظ کی ضمانت ہیں مگر پاکستان کیخلاف بڑھتی ہوئی بھارتی سازشیں ‘ جارحیت اور مذمو م حرکتیں مستقبل قریب میں جنگ کا پیش خیمہ ہیں جو اتحاد امت و قوم کی متقاضی ہیں مگر افسوس کہ منافق و مفاد پرست قیادتیں نہ صرف قوم کو اتحاد سے محروم و منتشر کررہی ہیں بلکہ افواج پاکستان کیخلاف بھی سازشوں میں مصروف ہیں جو ان کی حرص و ہوس اور وطن دشمنی و غداری کا ثبوت ہے۔