کراچی : عدالت میں بارودی بم پھٹ گیا، 2 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے وقت پولیس اہلکار اپنا بیان ریکارڈ کروا رہا تھا، دھماکہ خیز مواد عدالت نمبر 3 میں پھٹا ۔ دھماکے کے بعد تمام انسداد دہشت گردی عدالتوں میں کام بند کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں عدالتی اہلکار شعیب شامل ہے، دستی بم ثبوت کے طور پر عدالت میں لایا گیا تھا۔