آل کراچی انور خان میموریل کرکٹ لیگ پنجاب کرکٹ کلب کا سیمی فائنل تک رسائی

Cricket

Cricket

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماڈرن جیم خانہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی پر جاری آل کراچی انور خان میموریل فل کلر کرکٹ لیگ 2015ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں پنجاب کرکٹ کلب نے اپنی عمدہ بیٹنگ کی بدولت فیصل اسٹار اسپورٹس کرکٹ کلب کو 10وکٹوں شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فیصل اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 154رنز اسکور کئے نوید اورزیشان نے بالترتیب 42اور 28رنز اسکور کئے ،پنجاب کرکٹ کلب کے اسد ،رحمان اور یعقوب نے 3،3کھلاڑیوں کو شکار کیا ۔جواب میں پنجاب کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

تعظیم گل نے شاندار 82رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سماجی رہنماء صالحین سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری زون 4عتیق صدیقی بھی موجود تھے۔