کراچی: سنگدل چچی نے آٹھ سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گلستان جوہر میں ندی سے چار روز قبل 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی تو قاتل بچی کی سگی چچی نکلی۔

آٹھ سالہ زبیدہ کی دادی کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین میں علحیدگی ہو چکی ہے اور وہ چچا کے گھر میں رہتی تھی ۔ چار روز قبل وہ بچی کو اس کی چچی کے پاس چھوڑ کر کام پر گئی تو سفاک چچی نے اسے قتل کر دیا۔

مقتولہ کی دادی کے مطابق قاتلہ کے اپنے بھی چار بچے ہیں جو ملزمہ کی گرفتاری کے بعد در بدر ہو گئے ہیں۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ بچی اسے تنگ کرتی تھی بات نہیں مانتی تھی اس لیئے قتل کر دیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کیا قتل کر لاش ندی میں پھینک کر بچی کو لاپتہ ظاہر کیا اور گھر والوں کے ساتھ تلاش کرتی رہی۔