کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشت گرد گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) انچارچ سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق گرفتار دہشت گرد عثمان، عمیر اور امام الدین کا تعلق القاعدہ برصغیر کمانڈر فہد گروپ سے ہے۔ دہشت گردوں سے دو کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار دہشت گرد عمیر میکنیکل انجئنیر ہے اور ڈرون ٹیکنالوجی کے زریعے بم دھماکوں پر ریسیرچ کر رہا تھا ۔ کافی حد تک ریڈیو ٹیکنالوجی پر بھی کام کر چکا تھا

جبکہ گرفتار دہشت گرد امام الدین جہادی اور ملک دشمن دستاویزات بنانے میں ملوث ہے ۔ دہشت گرد عثمان کالعدم تنظیموں کو اسلحہ سپلائی کرتا تھا۔ گرفتار تینوں دہشت گردوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔