کراچی: سی ٹی ڈی پولیس سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

Police Encounter

Police Encounter

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کاونٹر ٹیرزام ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے مزید ساتھی بھی شہر میں موجود ہیں جن کی تلاش کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی سیکٹروں وارداتوں میں ملوث تھے۔