کراچی : ڈالمیا میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 4 ملزم ہلاک

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران چار ملزم ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہو سکتا ہے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، رپیٹر اور دستی بم برآمد ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلہ پر رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

علاقہ میں مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے محاصرہ کر کے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق شناتی نگر کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔