کراچی کی خبریں 22/5/2017

Cards Distribution Ceremony

Cards Distribution Ceremony

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمہوریت کے نام پر ملک میں رائج اختیارات کی مرکزیت کو تمام تر قومی و عوامی مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی ترین سطح تک تقسیم اور بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنانے سے گریز کرنے والا کوئی بھی نظام حکومت نہ تو جمہوری کہلانے کے لائق ہے اور نہ ہی عوامی مسائل کے حل یا قومی خدمت میں کامیاب ہوسکتا ہے اسلئے پاکستان کے موجودہ نظام حکمرانی کو جمہوری کہنا صرف جمہوریت کی ہی نہیں بلکہ جمہوریت کیلئے ووٹ دینے والے عوام کی بھی توہین و تذلیل ہے ۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ قومی و عوامی مسائل کے حل کیلئے وطن عزیز میں حقیقی جمہوریت کا نفاذ انتہائی ناگزیر ہے اور حقیقی جمہوریت کا قیام ڈویژنل کونسلوں کو با اختیار و خود مختار بناکر مقامی خودمختاری کے نفاذ سے مشروط ہے مگر روایتی سیاستدان ‘ حکمران‘ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور استحصالی طبقات چونکہ عوام سے مخلص نہیں ہیں اسلئے وہ ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں چاہتے یہی وجہ ہے کہ ایم آر پی کے پیش کردہ مقامی خود مختاری کے فارمولے کی افادیت کو تسلیم کرنے کے باوجود سیاستدان و سیاسی جماعتیں مقامی خود مختاری کے نفاذ کی دشمن بنی ہوئی ہیں اور مفاداتی قانون سازی کے ذریعے تمام تر اختیارات وزیراعظم ہاوس اور وزیر اعلیٰ ہا ¶س تک محدود و مقید کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ملک و قوم کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک علامت ہے !

مقتدر استحصالی طبقہ عوام کو روزی روٹی سے محروم کررہا ہے ‘ جی کیو ایم
مقتدر طبقات کی عوام دشمنی پر احتساب اور تحفظ کے ذمہ داروں کی خاموشی افسوسناک ہے‘ سورٹھ ویر
قوم کو غلام سمجھنے والے فوج ‘ عدلیہ اور احتسابی و تحقیقاتی اداروں کو بھی تابع بنانا چاہتے ہیں ‘ گجراتی سرکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ری نے بجٹ اوررمضان سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو بد ترین بیڈ گورننس کا شاخسانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض استحصالی طبقہ اختیارو اقتدار کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہوئے عوام کیلئے زندگی کو مشکل سے مشکل ترین کررہا ہے جبکہ فکرانگیز و افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مقتدر استحصالی طبقات کی کرپشن ‘ عوام دشمنی اور ملک دشمنی پر احتساب و انصاف اور تحفظ و دفاع کے ذمہ دار بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں کرپشن و لوٹمار اور عوام کے قتل عام کیساتھ وطن عزیز کی جڑوں کو مزید کھوکھلا کرنے کی مہلت فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام دشمنوں کے حوصلے اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ قو مگر کوئی نہیں ہے جو انہیں فوج دشمنی ‘ ملک دشمنی ‘ عوام دشمنی اور آئین دشمنی سے روکے یا ان کا احتساب کرے اسی لئے ان استحصالیوں نے رمضان و بجٹ سے قبل مہنگائی کو آسمان تک پہنچاکر پیغام دے دیا ہے کہ رمضان میں بجلی و گیس کی طرح سحر و افطار میں اللہ کی نعمتیں بھی عوام کو نصیب نہیں ہوسکیں گی اور بجٹ کے بعد عوام کیلئے اپنے بچوںکو پیٹ بھر رزق کی فراہمی بھی ممکن نہیں رہے گی ۔

عوام روایتی سیاستدانوں کو ایکبار پھر اعتماد کی غلطی نہ کریں ‘ راجونی اتحاد
روٹی ‘ کپڑا اور مکان دینے کی بجائے عوام سے بجلی ‘ پانی ‘ گیس ‘ علاج اور تعلیم بھی چھینی جارہی ہے
عوام نے پھر استحصالی سیاستدانوں کا انتخاب کیا تو وہ عوام کو پتھر کے دور میں پہنچاکر ہی چھوڑینگے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی رہنما ¶ں امیر علی پٹی والا ‘ گجراتی سرکار ‘ سورٹھ ویر ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ امیر علی خواجہ ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘ عدنان میمن ‘ عمران چنگیزی ودیگر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں اور حکمرانوں کے تمام تر وعدوں اور دعوو ¿ ں کے باوجود پاکستان کے مظلوم عوام آج بھی روٹی ‘ کپڑے اور مکان سے محروم ہیں اور ان کے مسائل حل کرکے انہیں تمام سہولیات بہم پہنچانے کا دھوکا دیکر اقتدار پانے والوں نے انہیں تعلیم و علاج اور سفر و ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان سے بجلی ‘ پانی ‘ گیس کی سہولت بھی چھین لی ہے اور دیہات کے پسماندہ عوام کو شہری علاقوں کے عوام جتنی ترقی دینے کی بجائے شہروںکو بھی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم کرکے تعفن زدہ بنادیا اور بنیادی سہولیات سے محروم دیہاتوں کے برابر پہنچادیا ہے اور اگر اپنے مفادات کیلئے پاکستان قوم کی تقدیر کو الٹی سمت گھماکر عوام کو تمام تر سہولیات ‘ انصاف اور تحفظ سے محروم کرنے والے یہ عوام دشمن پھر سے اقتدار میں آگئے تو پاکستانی قوم کا پتھر کے دور میں ہی پہنچاکر دم لیں گے اسلئے قوم آئندہ انتخابات میں ان بد دیانتوں ‘ وعدہ فراموشوں ‘ جھوٹوں اور عوام کو دھوکہ دینے والوں پر اعتبار کی بجائے اپنی اپنی برادریوں کے دیانتدار افراد کو ایوانوں میں پہنچائیں یا پھر راجونی اتحاد کے نامزد امیدواروں پر اعتماد کرکے محفوظ و خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں ۔

انقلاب ‘ حقوق ‘ خوشحالی و آسودگی کی منزل اب دور نہیں ! ‘ سولنگی اتحاد
قوم حکمرانوں اور سیاستدانوں سے ہر ظلم اور ہر جبر کا حساب لینے کیلئے متحد و یکجا ہورہی ہے ‘ امیر سولنگی
صرف ظالموں سے ہی نہیں بلکہ انہیں مہلت وسہولت فراہم کرنے والوں سے بھی حساب لیا جائیگا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے انقالب و تبدیلی کیلئے متحدو یکجا ہونے والی سولنگی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل وم صائب اور سیاسی ‘ سماجی و معاشی حقوق سے محروم ومظلوم سولنگی برادری نے اپنے حالات میں تبدیلی اور حقوق کے حصول کیلئے عزم کرکے سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر متحدہونے کا جو فیصلہ کیا ہے آنے والا وقت بتائے گا کہ قوم کا یہ فیصلہ نہ صرف درست تھا بلکہ رب نے سولنگی برادری کے اس فیصلے کو اپنی حمایت ورضاسے شرف قبولیت بخشتے ہوئے سولنگی برادری کو پاکستان کے مظلوم عوام و برادریوں کاسالار بھی منتخب کیا ہے اور سولنگی قوم کے اتحاد سے جلائی گئی انقلاب کی شمع کے گرد پاکستان کے تمام مظلوم و محکوم عوام وبرادریوں نے جمع ہونا شروع کردیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انقلاب ‘ حقوق ‘ خوشحالی اور آسودگی کی منزل اب زیادہ دور نہیں ہے ۔ امیر علی سولنگی نے مزید کہا کہ استحصالی سیاستدانوں ‘ روایتی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام دشمن حکمرانوں نے اس قوم پر جو مظالم کئے ہیں اب قوم ان مظالم و ظالموں کیخلاف متحدہورہی ہے اور انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب قوم نہ صرف ان ظالموں کا احتساب کریگی بلکہ انہیں مہلت اور لوٹمار کی سہولت فراہم کرنے والوں کو بھی نشان عبرت بنائے گی ۔

دکھی انسانیت کی خدمت بہترین نفلی عبادت ہے‘ سایانی ویلفیئر
اقبال چاند کی سماجی ‘ فلاحی وکمیونٹی خدمات قابل تحسین و تقلید ہیں‘ امیرپٹی ‘ایڈوکیٹ الطاف میمن
سایانی ویلفیئر کے دعائیہ اجلاس میں فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کی صحیتابی و شفا ءکیلئے اجتماعی دعا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دکھی انسانیت کی خدمت بہترین نفلی عبادت ہے اور اس عبادت میں مصروف لوگ اور ادارے انتہائی عظیم ہیں جو اپنی زندگی کا نوص العین دوسروں کو دکھ و تکالیف سے نجات کو بنالیتے ہیں اللہ ان سے راضی ہوکر انہیں دنیا و آخرت میں سرخرو فرماتا ہے جبکہ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کا شمار بھی اللہ کے ایسے محبوب بندوں میں ہوتا ہے جو اپنی ذات کو دوسروں کی مسائل و مصائب کے حل کیلئے وقف کردیتے ہیں ۔ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے معروف کمیونٹی و سماجی رہنما فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کی صحت و شفایابی کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کے مہمان خصوصی و گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر“ ماہر قانون ایڈوکیٹ الطاف میمن ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین یونس سایانی ‘وائس چیئر پرسن فاطمہ میمن ‘ مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ سینئر صحافی و پبلشر روزنامہ ہماری پہچان انور بھائی جان ‘ این ایف ایچ آر پی کے چیئرمین محمد اسلم فاروقی ودیگر نے اقبال چاند کی جلد صحتیابی و شفا ءکیلئے اجتماعی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اقبال چاند کے حادثے میں زخمی ہوجانے کے باعث جونا گڑھ کمیونٹی کی سماجی خدمات کے عمل کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اسلئے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی تمام برادریاں اور جماعتیں اقبال چاند کی جلد صحتیابی کی خواہشمند و دعا گو ہیں۔