کراچی: ڈینگی وائرس سے 13 برس کی بچی جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی

Dengue Datient

Dengue Datient

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور جان لے لی ۔ 13 برس کی لڑکی جاں بحق ہو گئی ۔ رواں برس ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

13 برس کی عروج گلشن معمار کی رہائشی تھی ، ڈینگی وائرس سے متاثر ہو کر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں لیبارٹری کی ٹیسٹ رپورٹس میں متاثرہ بچی میں ڈینگی بخار کی تصدیق کی گئی ۔ متاثرہ بچی کے رہائشی علاقے میں واٹر بورڈ کی پائپ لائن لیکیج سے صاف پانی کھڑا ہے جہاں ڈینگی کے مچھروں کی بہتات ہے جس کی وجہ سے علاقےمیں ڈینگی وائرس سے متعدد بچے بھی متاثر ہوچکے ہیں۔

دنیا نیوز نے گزشتہ روز صاف پانی کے ضائع ہونے سے ڈینگی کے پھیلنے کے خدشے سے آگاہ کیا تھا۔