کراچی: محکمہ انسداد دہشتگردی دوبارہ فعال کر دیا گیا

Karachi CTD Anti Terrorist police

Karachi CTD Anti Terrorist police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے محکمہ انسداد دہشت گردی کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے جو کہ ایک ماہ قبل غیر فعال کردیا گیا تھا۔

کراچی پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی جنید شیخ کی سربراہی میں پولیس حکام کے اجلاس میں سی ٹی ڈی ٹو کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹو کا نیا سیل گارڈن میں قائم کیا جائے گا جبکہ سعود آباد میں قائم سیل کو بند کر دیا گیا ہے۔