متحدہ قائد کراچی کی خراب صورتحال کے ذمہ دار ہیں: مصطفی کمال

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

کراچی (جیوڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے نجی ٹی وی کے دفتر پر حملے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قائد ایم کیو ایم نے قومی اداروں کے خلاف بیانات دیئے۔ اب تک جو کہا ایم کیو ایم نے سچ کر دکھایا۔ انہں صرف سیاست کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔

متحدہ انسانیت کو قتل اور نسلوں کو تباہ کر رہی ہے۔ صورتحال متحدہ قائد کی نفرت انگیز تقریروں کا نتیجہ ہے۔ مصطفٰی کمال نے الزام لگایا متحدہ قائد کراچی کے حالات خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ نوجوانوں کو جرائم کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔

مینڈیٹ کا نعرہ لگانے والے پاکستان کیخلاف کام کر رہے ہیں۔ بھارت سے پیسے لیکر پاکستان مخالف کام کر رہے ہیں۔ رسوائی متحدہ قائد کا مقدر ہے اور آج فاروق ستار کا بھی امتحان ہے۔