کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 40 سے زائد افراد زیر حراست

Karachi Search Operation

Karachi Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماڈل کالونی اور سعود آباد کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 40 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ادھر ناظم آباد میں بھی پولیس کارروائی ہوئی ہے، کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔