کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا شہید ملت لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری

Karachi Division, Shooting Basketball Association

Karachi Division, Shooting Basketball Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والا شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ محرم الحرام کے احترام میں ملتوی کردیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ اب 25 اکتوبر 2015ء سے کھیلا جائے گا کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں نے شہید ملت لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کیاس موقع پرسرپرست جاوید کیانی سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال محمد اجمل، محمد ارشد،اعجاز احمد، محمد عارف،محمد حسنین، فاروق اعوان، مختیار علی، نور احمد، محمد منشاہ، آزاد کیانی، شاجہان خان، شگفتہ پروین، شہلامعین اور شائستہ خان موجود تھے۔