کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہ ہوسکا

Karachi Drains

Karachi Drains

کراچی (جیو ڈیسک) بارشیں سر پر آگئیں لیکن کراچی میں نالوں کی صفائی مکمل نہ ہوسکی ۔ اس لئے شہریوں کو خدشہ ہے کہ بارش کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کے دوسرے دور کی نوید سنا دی ہے لیکن ناظم آباد کراچی کے علاقے سراج کالونی کے رہائشی اس خبر سے گھبرا گئے ہیں ۔ علاقے کی چھوٹی چھوٹی گلیوں میں جمع پانی علاقے کے سیوریج انتظام کی خستہ حالی کی نشانی ہے ۔ اس پر طرہ یہ کہ علاقے سے گذرنے والے نالے کی صفائی نہیں ہوئی ہے ۔ یوں علاقہ مکین پریشان ہیں کہ بارش ہوئی تو علاقہ زیر آب آجائے گا ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مون سون کی پہلی بارش میں علاقہ پانی میں ڈوب گیا تھا۔

جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تھے ۔ بارش کے اگلے دور میں کچھ ایسا ہونے کے خدشات ہیں ۔ البتہ پانی گھر میں داخل نہ ہو اس کا انتظام کیا گیا ہے ۔ نالہ کی صفائی کر لی جاتی تو ان خدشات سے بچا جانا ممکن تھا لیکن انتظامیہ نہ جانے کیوں ایسا کچھ بھی نہیں کر رہی۔