3 اگست کو کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کی سفارش

Education Department Sindh

Education Department Sindh

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے کمشنر کراچی کو خط کے ذریعے 3 اگست کو کھلنے والے اسکولوں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کردی۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے کمشنر کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس میں 3 اگست کو کھلنے والے پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز منسوب صدیقی نے بتایا کہ 3 اگست کو کھلنے والے پرائیویٹ اسکولز پر بھاری جرمانہ عائد اور رجسٹریشن منسوخ کی جاسکتی ہے۔