کراچی: پی ایس 106 اور 117 کے ضمنی الیکشن میں متحدہ کے امیدوار کامیاب

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ایس 106 کے ضمنی انتخابات ایم کیو ایم کے محفوظ یار خان 11972 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کی نصرت انوار 715 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ پی ایس 117 میں بھی ایم کیو ایم کا امیدوار کامیاب ہوا۔

قمر عباس 110300 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی کے جاوید مقبول بٹ 1335 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 22 نوشہرو فیروز میں اب تک کے نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالستار آگے ہیں۔