کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی 40 پیسے سستی ہو گئی

K Electric

K Electric

اسلام آباد (جیوڈیسک) کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی صفرا عشاریہ 40 پیسے سستی ہوگئی جبکہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔

اسلام آباد میں نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پرسماعت کی اور اپریل اور مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دی۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے اپریل میں فی یونٹ بجلی کی قیمت صفر عشاریہ 40 پیسے سستی جبکہ مئی میں 45 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔