کراچی : بجلی فراہمی میں تعطل کی چھان بین کیلئے وفاق کی تحقیقات کا آغاز

Younus Dagha

Younus Dagha

کراچی (جیوڈیسک) سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ اور چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بحران پر قابو نہ پانے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق یونس ڈھاگہ اور چئیرمین نیپرا نے کراچی میں کے الیکٹرک آفس کا دورہ کیا اور کراچی میں بجلی کے مسلسل تعطل اور لوڈ شیڈنگ کم نہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ حکام سے پوچھ گچھ کی۔

کراچی میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس پر بجلی بحران کی تحقیقات کیلئے نیپرا نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔