کراچی کیلئے بجلی کا نیا ٹیرف حکمرانوں کے ظلم کا ہتھوڑا ہے’ ایم آر پی

Electricity Meter

Electricity Meter

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے وزارت بجلی و پانی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کی سبسڈی میں کمی کے باعث نیپرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 20تا80فیصد مہنگی کرنے کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب کراچی جیسے صنعتی شہر کو بجلی بحران کا شکار کرکے اس کی تجارتی ‘ کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرکے عوام کو بیروزگاری ‘ مفلسی اور بھوک کی جانب دھکیلا جارہا ہے

دوسری جانب کراچی کی بجلی مہنگی کرکے عوام پر مزید ظلم کیا جارہا ہے جبکہ 3ارب قومی سرمائے کے اخراجات کے بعد چیچو کی ملیاںکے 525میگاواٹ پاور پراجیکٹ منصوبہ ختم کرکے نہ صرب بجلی بحران مزید گھمبیر کیا جارہا ہے بلکہ زائد لاگت کا بہانہ بناکر اس منصوبے پر موجود مشینری کی فروخت اور نئے پراجیکٹ کی منظوری کے ذریعے کرپشن و کمیشن کا راستہ بھی تلاش کرلیا گیا ہے۔

امیر پٹی نے سپریم کورٹ سے چیچو کی ملیاں پاورپراجیکٹ خاتمے اور صرف کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے پر سوموٹو ایکشن لینے اور عوام کو انصاف دلانے کے ساتھ کرپشن کیلئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھی قانونی و قرار واقعی کاروائی کا مطلبہ کیا۔