کراچی: بجلی نہ پانی، لانڈھی نمبر 4، حب رِور روڈ پر مظاہرے، پولیس کی فائرنگ

Police Firing

Police Firing

کراچی (جیوڈیسک) حب رِور روڈ پر بلدیہ کے علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے حب رِور روڈ کے دونوں ٹریکس پر ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ احتجاج کے باعث ماڑی پور اور اطراف کے علاقوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کو منتشر کرانے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب لانڈھی نمبر 4 کے قریب بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ گرمی میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔