کراچی: ہجرت کالونی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈکیتی میں مزاحمت پر دو افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سترہ سالہ محمد فرحان کو زخمی کر دیا۔

زخمی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے ہیں ہی دم توڑ گیا۔ سول لائن تھانہ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب جمشید کوارٹر نمبر ایک میں حلوائی کی دکان کو دو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی۔۔مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے دکان کا مالک اور ایک خریدار زخمی ہو گیا۔