کراچی: آج شام سے بارہ اکتوبر کی رات بارہ بجے تک ڈبل سواری پر پابندی

Pillion Riding

Pillion Riding

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈبل سواری پر آج شام سے پابندی عائد کر دی گئی جو بارہ اکتوبر کی رات بارہ بجے تک برقرار رہے گی۔

محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے رینجرز اہلکار ہائی الرٹ ہیں ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل ، گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھیں ۔انتطامیہ کی طرف سے عائد یہ پابندی گیارہ محرم تک رہے گی ۔ شہر قائد میں رینجرز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران شناخت کی تصدیق کیلئے نادرا سے مدد لی گئی ہے ۔ نادرا ڈیٹا بیس سے منسلک خصوصی مشین نصب کر دی گئی ہیں۔

لہذا شہری شناختی کارڈ کے بغیر گھر سے نہ نکلیں اور اپنی سواری کے کاغذات ساتھ رکھیں ۔ سندھ رینجرز کے اعلامیے میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔