کراچی کی خبریں 30/11/2015

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں دہشتگردی کی بنیادی وجہ سماجی استحصال ہے اور اسی سماجی استحصال کی وجہ سے ہی معاشرے کا سب سے کاکار آمد حصہ یعنی تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ اپنی صلاحیتوں کے عدم اعتراف ‘ اظہار کے مواقع کی عدم موجودگی اور نوکری و کاروبار نہ ہونے کے باعث کے ساتھ استحصالی طبقات کے ظلم و جبر اور مذہبی و سیاسی رہنماوں کو حاصل مراتب ‘ عزت اور آسائشات و تعیشات سے خائف ہوکرنظام سے مایوس ہوکردہشتگردی کی جانب مائل ہورہے ہیں اسلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے استحصالی نظام کا خاتمہ ہی دہشتگردی سے نجات کا باعث بن سکتا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت مکمل طور پر خود مختار و بااختیار ڈویژنل کونسلوں کے قیام کے ذریعے مقامی خود مختاری کے ذریعے عوام اقتدار و اختیار میں شراکت اور منتخب نمائندوں کا حق دیکر کرپشن ‘ استحصال ‘ اقربا پروری ‘ ظلم و ناانصافی ‘ رشوت ‘ سفارش اور طبقای تضاد کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کا جائز حق اور میرٹ و صلاحیتوں کی بنیاد پر نوکری و کاروباری مواقع کی فراہمی کے ذریعے ان کے احساس محرومی ومایوسی کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے جس سے دہشتگردی کا عفریت اپنی موت آپ مرجائے گا اور امن و امان کی فضا صنعتی ‘ تجارتی ‘ کاروباری اور پیداواری سرگرمیوں میں اضافے کے ذریعے ملک و ملت کی ترقی کا باعث بن جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومت کی جانب سے عمومی و عوامی استعمال کے الیکٹرونکس آئٹم اور روزمرہ استعمال کی313 سے زائد اشیاءپرلگائی گئی 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی کی مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے کشکول پھیلاکر عوام کے نام پر اپنے مفادات کی بھیک مانگنے والے عوام کے دوست نہیں بلکہ سب سے بڑے دشمن ہیں کیونکہ عوام دوست حکمران وہی ہوتے ہیں جو ملک و قوم کو خود کفیل بنانے کیلئے تمام قومی وسائل کا استعمال دیانتداری سے کرنے کے ساتھ اپنے ذاتی وسائل بھی قوم کی ترقی کیلئے استعمال کرتے ہوئے ملک میں تجارتی ‘ کاروباری ‘ صنعتی ‘ ذرعی اور پیداواری سرگرمیوں کے ذریعے پیداواری عمل کو بڑھا کر وطن عزیز کو قرضے اور اشیاءکی درآمد سے نجات دلانے کیلئے اپنا دیانتدارانہ کردار ادا کرتے مگر افسوس کہ پاکستان پر استحصالی طبقات کی حکمرانی نے قوم کو کشکول ہی نہیںتھمادیا بلکہ استعماری و سامراجی قوتوں کی غلامی کا طوق بھی پہنادیا ہے اور اس طوق کو گلے سے اتار پھینکنے کیلئے استحصالی طبقات کا خاتمہ ضروری ہے جس کیلئے انقلاب ناگزیرہے مگر قوم یہ یاد رکھے کہ انقلاب خونی ضرور ہوتا ہے مگر اس کی روشن کرنیں استحصال ‘ ظلم اور جبر کے ہر اندھیرے کو مٹادیتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان ”قومی ضروریات “ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ ‘ پاکستان ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں ‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی صدر حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے کہا کہ قوم کو اس وقت مخلص ‘ دیانتدار ‘ با صلاحیت ‘ تعلیم یافتہ اور عوام دوست قیادت کی ضرورت ہے مگر عوام ہر بار انتخابات میں انہی خون آشام خاندانوں پر مشتمل جونکوں کو منتخب کررہے ہیں جو عرصہ سے اس قوم کا لہو چوس چوس کر اسے نحیف و نزار بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور اپنی عیاشیوں کے تکمیل و مستقبل کے تحفظ کیلئے دنیا بھر سے سخت ترین شرائط پر قرضے لیکر قوم کا مستقبل برباد کررہے ہیں اسلئے وقت کی سب سے بڑی ضرورت ان خون آشام خاندانوں اور شہیدوں کے نام پر عوام کو مرحوم بنانے والوں سے نجات ہی قوم کی اولین ضرورت ہے جس کیلئے انتخابات میں قوم کو روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو مسترد کرکے ایسی دیانتدار ‘ اہل ‘ تعلیم یافتہ ‘ با صلاحیت اور عوام دوست قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا جو عوام سے ہی ہو اور طبقہ اشرافیہ کی بجائے استحصال زدہ طبقہ سے تعلق رکھتی ہو کیونکہ یہی قیادت عوام کا مستقبل اسلئے محفوظ بناسکتی ہے کہ وہ عوام سے جڑی ہوئی ہے اور عوام کا مفاد اس کا مفاد جبکہ عوام کا نقصان اس کا اپنا نقصان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکولر ازم کے نام پر بھارت کو ایشیا کا اسرائیل بنانے کیلئے مذہبی جنونی و دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے مسلمانوں سمیت بھارت میں بسنے والے تمام اقلیتوں کے قتل عام کیلئے فضا سازگار بنانے کی مودی سرکار کی کوششوں و سازشوں کے پیش نظر روس کی جانب سے بھارت کو محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال کر بھارت کو سیاحوں کیلئے خطرناک ملک قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا کہ جو کام پاکستان کو کرنا چاہئے تھا وہ روس نے کیا ہے کیونکہ ملی اخوت سے عاری ‘ذاتی مفادات کا شکار ہمارے حکمران پاکستان پر دو جنگیں مسلط کرنے ‘ پاکستان کو دولخت کرنے ‘ پاکستانی میں دہشتگردی کوفروغ دینے ‘ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے ‘ کشمیر یوں کی نسل کشی میں مصروف اور بھارت میں مسلمانوں کا لہو بہانے والے بھارت سے دوستی ‘مذاکرات اور کرکٹ کے خواہشمند ہیں اسلئے عوام کو اب ان حکمرانوں سے نفر ت ہوچکی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے ودوسرے مرحلے میں آزاد امیدواروں پر اعتماد سے ووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے نفرت کرنے والی پاکستانی قوم اور سولنگی برادری بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی تمام بے ضمیروں اور بے حسوں کو مسترد کرکے آزاد و سولنگی امیدواروں کو کامیاب بنائے کیونکہ یہی استحصالیوں اور لٹیروں سے عوام کا انتقام ہوگا اور یہی محفوظ و بہتر مستقبل کیلئے ضروری بھی ہے۔