کراچی: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Karachi,

Karachi,

کراچی (جیوڈیسک) پورٹ قاسم میں ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نیتجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص تاحال زیر علاج ہے۔ جاں بحق افراد فیکٹری کے ملازم ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔